• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش کرکٹ بورڈ کا تماشائیوں کے بغیر میچز کرانے پر غور

لندن (جنگ نیوز) انگلش کرکٹ بورڈ کرکٹ سیزن خالی میدانوں میں شروع کرنے کی پلاننگ کرنے لگا۔بورڈ نے اس سلسلے میں اسٹیڈیمز کے باہر کورونا وائرس چیک پوسٹیں قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ عالمی وبا سے نمٹنے کیلئے ای سی بی نے 28 مئی تک تمام کرکٹ سرگرمیاں معطل کررکھی ہیں۔ بورڈ کے ڈائریکٹر آف کرکٹ اسٹیو ایلورتھی کے مطابق ہمیںاس مقصد کیلئے ایسے خاص اقدامات یقینی بنانا ہوں گے کہ کسی بھی کورونا سے متاثرہ فرد کی شناخت آسانی سے ہوجائے اور وہ اندر داخل نہ پائے۔ ہم اندازہ لگارہے ہیں کہ بند دروازوں کے پیچھے انٹرنیشنل کرکٹ میچز کیسے لگیں گے۔ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ میچ کے دوران کتنے افراد پر مشمل ضروری عملے کی ضرورت رہتی ہے۔ اس کے ساتھ میڈیکل اسٹاف بھی تعینات کرنا ہوگا۔ ان تمام لوگوں کا اسٹیڈیمز کے گیٹ پر معائنہ کیا جائیگا جبکہ میدانوں میں آئسولیشن یونٹ بھی قائم کرنا پڑیگا تاکہ ضرورت پڑنے پر استعمال کیا جاسکے۔ خیال رہے کہ انگلینڈ کو رواں برس پاکستان، ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور آئرلینڈ کی میزبانی کرنی ہے۔
تازہ ترین