• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن نے سفید پر چم لہرائے

کراچی( اسٹاف رپورٹر)کورونا وائرس کے دوران اپنی جانوں کو ہتھیلی پر رکھ کر متاثرہ مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز،نرسزاورپیرامیڈیکل اسٹاف کوخراج تحسین کرنے کے لئے سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے عہدیداران وائس پریذیڈنٹ تہمینہ آصف، ثناء علی، سیکریٹری جنرل احمد علی راجپوت، ایسوسی ایٹس سیکریٹریز اصغربلوچ، ماجدہ حمید، عابدہ پروین ودیگر نے اپنے گھروں میں سفید پر چم لہرائے اس موقع پر ایس او اے کی وائس پریذیڈنٹ تہمینہ آصف کاکہنا تھا کہ اس سنگین صورتحال میں جس طرح ڈاکٹرز، نرسز اورپیرا میڈیکل اسٹاف پورے ملک میں اپنی ذمے داریاں انجام دے رہے ہیں وہ قابل تحسین وستائش ہیں ۔ ایس او اے نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے بھی مطالبہ کیا کہ حکومت 27مارچ کو ڈاکٹرز کے عالمی دن سے موسوم کرے ۔
تازہ ترین