• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ میں خاتون کے چھینکنے پر اسٹور نے لاکھوں کی غذائی اشیاء پھینک دیں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ کی ریاست نیوجرسی کے ایک سپر سٹور کو تقریباً 56لاکھ روپے کی سبزیوں، گوشت، بیکری کے سامان سمیت دیگر اشیائے خورونوش کو اس وقت پھینکنا پڑا جب اس کے قریب ایک خاتون نے کھانسی کی اور چھینک ماری۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ریاست پنسلوانیا اور نیو جرسی میں متعدد سپر اسٹورز رکھنے والے سٹور چین نے اپنی فیس بک پوسٹ پر بتایا کہ ان کے ایک اسٹور کے غذائی قلت والے ایریا میں خاتون کو چھینک آگئی جس کے بعد انہیں احتیاط کے طور پر تمام غذائیں چیزیں اسٹور سے باہر کرنی پڑیں۔سٹور انتظامیہ نے بتایا کہ وہ پہلے سے ہی کورونا وائرس کی وجہ سے مسائل اور غذائی قلت کا سامنا کر رہے ہیں تاہم اس باوجود انہوں نے چھینک یا کھانسی سے متاثر تمام غذائی چیزوں کو باہر کردیا۔اسٹور انتظامیہ کا کہنا تھا کہ وہ کسی طرح کا کوئی رسک نہیں لینا چاہتے تھے، اس لئے انہوں نے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر تمام غذائی اشیا جو کہ تقریبا 56 لاکھ روپے مالیت کی تھیں، انہیں اسٹور سے باہر کردیا اور ان کی فروخت بند کردی۔اسٹور انتظامیہ کا کہنا تھا کہ خاتون کی جانب سے کھانسنے اور چھینکنے کی بات سے مقامی پولیس کو آگاہ کردیا گیا جس کے بعد خاتون کے طبی معائنے کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین