• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے بلدیاتی ملازمین کو تنخواہوں کی فوری ادائیگی یقینی بنائی جائے، مزدور رہنما

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے رہنمائوں حافظ مشتاق کوریجو، سید ذوالفقار شاہ، اکرم راجپوت، علی مردان شیخ، عبدالہادی مرکیانی اور قلندر بخش شاہانی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے اعلان کے مطابق تاحال صوبے کے بلدیاتی ملازمین کو ماہانہ تنخواہوں کی ادائیگی شروع نہیں ہوسکی جس سےبلدیاتی ملازمین میں بے چینی پائی جاتی ہے، جبکہ فیلڈ میں ڈیوٹیز کے باعث ملازمین کو گھریلو معاشی مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے بتایا کہ حکومت سندھ کے محکمہ فنانس نے تاحال بلدیاتی اداروں کو او زیڈ ٹی گرانٹ جاری نہیں کی جس سے تنخواہوں کی ادائیگی میں دشواری کا سامنا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تنخواہوں کی ادائیگی فوری یقینی بنایا جائے ۔
تازہ ترین