• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستحقین کے گھروں پر آج شام تک راشن پہنچا دینگے، صوبائی وزیر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) صوبے میں یونین کونسل کی سطح پر تشکیل شدہ کمیٹیاں ہفتہ 28مارچ کی شام تک راشن مستحقین کے گھروں پر پہنچادیں گی۔سندھ میں زکوٰۃ کے مستحقین کی رقم کو 3ہزار سے بڑھا کر ایک ماہ کے لئے 6 ہزار کیا جارہا ہے، صوبائی وزیر امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے صوبے میں روزانہ کی بنیاد پر محنت مزدوری کرکے روزی روٹی کمانے والے محنت کشوں کو لاک ڈاون کے دوران ان کے گھروں پر راشن پہنچانے کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں اس سلسلے میں صوبے کے ہر ضلع کو ابتدائی طور پر 2 کروڑ روپے جاری کردیے گئے ہیں اور ہر ضلع میں منتخب نمائندوں اور ضلعی ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں تشکیل کردہ چار رکنی کمیٹی جو ریونیو،یونین کونسل، علاقے کی فعال فلاحی تنظیم (این جی او) اور علاقے کے معزز فرد پر مبنی ہوگی۔کمیٹی کل شام تک مستحقین کو راشن پہنچادینے کے کام کو یقینی بنائے گی۔صوبے میں زکوٰۃ کے مستحقین کی رقم کو 3ہزار سے بڑھا کر ایک ماہ کے لئے 6ہزار کیا جارہا ہے۔اس سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے صوبائی وزیر امتیاز احمد شیخ کی سربراہی میں تشکیل کردہ سندھ حکومت کی کمیٹی نے آج اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات وسیم احمد، کمشنر کراچی افتخار شالوانی، سیکریٹری خزانہ سندھ حسن نقوی، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن خالد حیدر شاہ، سیکریٹری کالج ایجوکیشن رفیق برڑو، سیکریٹری زکوٰۃ و عشر نے شرکت کی۔اس موقع پر وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کی روشنی میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے روزانہ کی بنیادوں پر روزی کمانے والوں کو لاک ڈاون کے دوران ان کے گھروں پر راشن پہنچانے کی ہدایات دی ہیں۔
تازہ ترین