• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ،واٹر بورڈ نے 2کروڑ21لاکھ روپے جمع کروادیئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ کے قائم کردہ کرونا وائرس ایمرجنسی فنڈ میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسروں اور اہلکاروں نے اپنی تنخو اہوں سے 2کروڑ21لاکھ73ہزار 9سو 13 روپے کی خطیر رقم جمع کروادی اس طرح واٹر بورڈپہلا بلدیاتی ادارہ بن گیا جس نے اپنے ذرائع آمدن سےاس مہلک مرض کا مقابلہ کرنے میں حکومت کا ساتھ دیا ہےواضح رہے واٹر بورڈاپنے تمام اخراجات جس میں ماہانہ تنخواہیں، پنشن، میڈیکل اور فیول وغیرہ خود برداشت کرتا ہےایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان نےبتایاکہ ہم حکومت سندھ اور وزیربلدیات سید ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر پنشنرز کو پہلے ہی 25 مارچ کو ادائیگی کر چکے ہیں جبکہ ملازمین کی تنخواہیں بھی بروقت2اپریل کو ادا کر دی جائینگی۔
تازہ ترین