• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کی شرح 11.86 فیصد، آٹا، دالوں، چینی، خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ

ملتان (نمائندہ جنگ) ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق26مارچ2020ء کواختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح 11.86فیصدجبکہ گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں یہ شرح منفی 1.25فیصد رہی ہے ۔

آٹے، دالوں، چینی، خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،گزشتہ ہفتے کے دوران 19 اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ، 5 اشیاء کی قیمتوںمیں کمی جبکہ 27اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ملک کے 17بڑے شہروں سے 51اشیاء کی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیاگیا جس میں 19 اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ، 5 اشیاء کی قیمتوںمیں کمی جبکہ 27اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

اس ہفتہ کے دوران ملک میں انڈہ (فارمی ) ،دال چنا،دال مونگ ،دال مسور، آٹا، لہسن،پی از،کیلا، دال ماش ،ڈبل روٹی، ٹماٹر، چینی، دودھ (تازہ) ،آلو،آگ جلانے والی لکڑی، خوردنی تیل، مٹن ، دہی اورویجیٹیبل گھی کی قیمتوں میں اضافہ۔

چکن (زندہ )،ھائی سپیڈ ڈیزل،پیٹرول،ایل پی جی (سلنڈر)،گڑ کی قیمتوں میں کمی جبکہ سرخ مرچ (پسی ہوئی) ،چاول اری 6/9،بیف، چاول باسمتی(ٹوٹا) موٹا لٹھا، لان(کپڑا) ، جارجٹ، صابن، واشنگ سوپ ، دال پلیٹ، بیف پلیٹ، الیکٹرک چارجز، گھی (کھلا) کوکنگ آئل،چائے، چائےکاکپ ،خشک دودھ، انرجی سیور، سگریٹ، ماچس،نمک،گندم، مٹی کا تیل ، سینڈل،چپل،گیس چارجز ،لوکل کال کی قیمتوںمیں استحکام رہا ہے۔

تازہ ترین