• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین سے 56 ہزار ٹیسٹ کٹس پہنچ گئیں، 8 ڈاکٹرز بھی آئینگے

چین سے 56 ہزار ٹیسٹ کٹس پہنچ گئیں، 8 ڈاکٹرز بھی آئینگے


اسلام آباد،کراچی ،گلگت(نامہ نگار خصوصی، خصوصی رپورٹ،اے پی پی)چین کی جانب سے طبی سازوسامان کی ایک اور کھیپ خنجراب پہنچ گئی پاکستان کے بہترین دوست چین کی جانب سے طبی سازوسامان کی ایک اور کھیپ خنجراب پاس پر پہنچ گئی ہے، 8 ڈاکٹرز بھی آئینگے۔پاکستان میں چین کے سفارتخانے کے مطابق چھ کروڑ ستر لاکھ روپے مالیت کے دوٹن وزنی طبی سازوسامان میں 56000 کرونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس،این 95 ماسکس، وینٹی لیٹرز اور دیگر طبی سامان شامل ہیں۔گورنر عمران اسماعیل نے کراچی ایئر پورٹ پر چین سے پہنچنے والے طبی ساز و سامان کو وفاقی حکومت کی جانب سے وصول کیا،چینی صوبے سنکیانگ نے بھی اس مہینے کے شروع میں پاکستان کو ایک لاکھ ماسک عطیہ کئے تھے۔اس سے پہلے پاکستان نے پچاس ہزار این 95 ماسک سمیت چہرے کے ساڑھے چار لاکھ ماسک اور طبی آلات پر مشتمل امداد وصول کی۔امدادی سامان خنجراب ٹاپ پر وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن کے حوالے کیا گیا،س موقع پر فورس کمانڈر شمالی علاقہ جات میجر جنرل احسان محمود خان اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کپٹین (ر) خرم آغا بھی موجود تھے۔ چینی حکام نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں چین پاکستان کے ساتھ ہے اور اس عالمی وباءکورونا سے نمٹنے کے لئے مزید امدادی سامان فراہم کرینگے۔دریں اثناءجمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا ہے کہ کوروناوائرس سےبچاؤکیلئےبھرپور اقدامات کررہےہیں، چین سے ڈاکٹروں کی8 رکنی ٹیم آج ہفتہ کو پاکستان پہنچے گی۔ظفرمرزا نےکہا کہ ٹیم کورونا وائرس پرحکومت اقدامات کاجائزہ ،ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کریگی ، چینی ڈاکٹرز کے تجربات سے بھر پور استفادہ حاصل کیا جائیگا۔  

تازہ ترین