• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا فیصلہ واپس لیا جائے،کے الیکٹرک صارفین کا احتجاج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کے فیصلے سےان کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے جولائی 2016سےمارچ 2019تک جس سہ ماہی ٹیرف ایڈجسمنٹ کی منظوری دی گئی ہے اس کے بعدمختلف کٹیگری کے، کےالیکٹرک صارفین کے بلوں میں اوسط فی یونٹ ایک روپےنو پیسے سے لے کردو روپے89پیسے تک اضافہ ہو جائے گااس فیصلے پر صارفین نے شدید احتجاج کیا ہے،صارفین نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کو واپس لیا جائےاور کے الیکٹرک کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی اجازت نہ دی جائے،ان کا کہنا تھا کہ پہلےہی بل بہت زیادہ آتے ہیں کورونا وائرس کے باعث کاروبار بند ہیں بہتر ہوتا حکومت بلوں کی معافی یا ان میں کمی کا اعلان کرتی اگر ایسا ممکن نہیں ہے تو پھر طویل عرصے تک اضافے کو موخرکیا جائےشہریوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ کے اس اعلان کہ چارہزار روپے تک کے بل آئیندہ دس ماہ کی قسطوں میں وصول کئے جائیں کےالیکٹرک نےپہلے ہی اس کومسترد کر دیا ہے۔
تازہ ترین