• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنزکینٹ گیریژن ڈائریکٹوریٹ کا طلباء کیلئے ای نوٹس تیار کرنے کافیصلہ

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ )فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنزکینٹ گیریژن ڈائریکٹوریٹ نے اپنے طلباء کیلئے ای نوٹس تیار کرنے کافیصلہ کرلیا۔اس ضمن میں جماعت اول تا نہم کے طلباء و طالبات کو ای نوٹس فراہم کیے جائیں گے یہ اقدام کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں کی بندش کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے۔ اس ضمن میں متعدد علاقائی دفاتر کے تعلیمی اداروں کےاساتذہ کو ای نوٹس تیار کرنے کاٹاسک دے دیا گیا ہے، ای نوٹس تیاری کے بعد ایف جی ای آئی (سی/جی) کے طلباء کو ڈائریکٹوریٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔
تازہ ترین