• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹا اور دیگراشیا مہنگی بیچنے کا الزام،7افراد گرفتار،مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نےپرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں7افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔جمیل آباد سے ملزم شکیل احمداپنے کریانہ سٹور پردال چنا ،چونگی نمبر 1سے ملزم حسن رضا سفید چنا مہنگے داموں فروخت کررہے تھے،سپر وائزر محکمہ خوراک مبارک علی نے بتایا کہ میراں فلور ملز کے مالک ملزم محمد زاہد، محمد افضل ، محمد حنیف آٹا مہنگا فروخت کررہے تھے،لوہاری گیٹ پولیس کو محکمہ خوراک کے سید ندیم عباس نے بتایا کہ سلور کاکارخانہ ملزم خضر حیات اپنی کریانہ دوکان پر چیزیں مقرر ریٹ سے زاہد فروخت کررہاتھاجبکہ سٹی شجاعباد پولیس کو تحصیلدار ممتازجاوید نے بتایا کہ جناح کالونی میں ملزم صارم سجاد آٹا تھیلاگیارہ سو روپے فرخت کررہاتھا جبکہ گورنمنٹ کے ریٹ کے مطابق آٹا کٹو کی قیمت آٹھ سو پانچ روپے مقرر کی ہوئی ہے،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔
تازہ ترین