• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس حکومت اٹلی کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے: ایمانوئل میکرون

 فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا کہنا ہے کہ اٹلی کے لوگوں کو امداد کے لئے چین یا روس کی طرف دیکھنے کی ضرورت نہیں فرانس حکومت آپ کی ہر ممکن مدد کےلئے موجود ہے۔

ایمانوئل میکرون نے اٹلی کے  اخبارات کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ اطالویوں کو کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے چین یا روس کی امداد کے بارے میں بات کرنے سے محتاط رہنا چاہئے۔

میکرون نے بتایا کہ فرانس اٹلی کے ساتھ ہے، چینی یا روسی امداد کے بارے میں بہت سی باتیں ہو رہی ہیں ، لیکن ہم یہ کیوں نہیں کہتے ہیں کہ فرانس اور جرمنی نے 20 لاکھ ماسک اور گاؤن اٹلی کو پہنچائے ہیں؟

انہوں نے بتایا کہ ہمیں معلوم ہے یہ کافی نہیں ہے لیکن یہ صرف ایک آغاز ہے اور ہمیں اپنے بین الاقوامی شراکت داروں اور حریفوں کی باتوں سے گھبرانا نہیں چاہئے۔

ایمانوئل میکرون کا کہنا تھا کہ اٹلی دنیا بھر میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملکوں میں سے ایک ہے، فرانس اور جرمنی شدید تنقید کا نشانہ بنے جب انہوں نے شروع میں اس وباء سے نمٹنے میں مدد کے لئے چہرے کے ماسک اور دیگر سامان مہیا کرنے سے انکار کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں خود غرض اور منقسم یورپ نہیں چاہتا، یورپ کو فخر اور مضبوط محسوس کرنا چاہئے، مجھے ابھی ایک فکر لاحق ہے اور وہ یہ ہے کہ اس بیماری سے انسانوں کو کیسے بچانا ہے۔

تازہ ترین