• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: جزوی لاک ڈاؤن کا چھٹا روز، سڑکیں اور بازار سنسان

اسلام آباد: جزوی لاک ڈاؤن کا چھٹا روز، سڑکیں اور بازار سنسان


وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں جزوی لاک ڈاؤن کے چھٹے روز سڑکیں اور بازار سنسان ہیں۔

اسلام آباد کے بازاروں میں ر ونق بالکل نہیں، کھانے پینے کی دکانیں کھلی ہیں مگر گاہکوں کو فاصلے پر رکھنے کےلیے رسیاں باندھ دی گئی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ایک آفت ہے، احتیاطی تدابیر اپنا کر ہی اس وبا کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

شہر اقتدار کی سڑکیں ویران ہیں، بازار، تفریحی مقامات، تجارتی مراکز مکمل طور پر بند ہیں جبکہ میڈیکل اسٹورز کھلے ہیں اور شہری بھی کہیں کہیں اکا دکا نظر آتے ہیں۔

دارلحکومت سے ملحق شہر راولپنڈی میں چھٹے روز بھی بازار اور سڑکیں ویران رہیں، کمرشل مارکیٹ، چاندنی چوک، صدر، سکستھ روڈ، راجا بازار، چائنا مارکیٹ اور کالج روڈ سمیت تمام بڑے تجارتی مراکز بالکل ویران رہے، چھوٹی مارکیٹوں میں دکانیں بہرحال کھلی ہیں۔

سڑکوں پر دیہاڑی دار مزدور کام کی تلاش میں سرگرداں دکھائی دیتے ہیں، کئی جگہوں پر کھانے کی تقسیم اور وہاں محنت کشوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔

شہر میں مختلف مقامات پر لوگوں کو باہر نکلنے سے روکنے کےلیے پولیس کی پوچھ گچھ جاری ہے۔

تازہ ترین