• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جراثیم کے خاتمے کیلئے فیو میگیشن مشینوں کی استطاعت بڑھائی جارہی ہے، چیئرمین شرقی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ضلع شرقی معید انور نے کہا ہے کہ کورونا وائرس اور دیگر مضر صحت جراثیم کے خاتمے کے لیے فیو میگیشن مشینوں کی استطاعت بڑھائی جارہی ہے، اس مشکل صورتحال میں شعبہ فیومیگیشن کی خدمات قابل تعریف ہیں، وہ انچارج میونسپل سروسز اور یگر افسران کے ساتھ فیومیگیشن اسٹاف میں فیومیگیشن مشینیں اور ماسک تقسیم کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع شرقی کی ہر یوسی میں عوام کو کورونا ودیگر مضر صحت جراثیم سے بچانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں،ضلع میں جراثیم کش دوائوں کا چھڑکاؤ بڑے پیمانے پر جاری ہے، شہریوں کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے وہ گھروں میں رہ کر اس جراثیم کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔
تازہ ترین