• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی( جنگ نیوز)پاکستانی مارشل آرٹسٹ محمد راشد نے ایک منٹ میں کہنی مار کر اخروٹ توڑنے کا ریکارڈ توڑ دیا، انہوں نےبھارتی کھلاڑی کو اس اعزاز سے محروم کردیا۔ پاکستانی مارشل آرٹس ایکسپرٹ محمد راشد نےایک بار پھربھارت سے گینزبک ریکارڈ چھین لیا ۔ محمد راشد نےکہنی کے وارکر کے ایک منٹ میں 256 اخروٹ توڑکر نیا ریکارڈبنا لیا ہے ۔ اس سے قبل بھارتی مارشل آرٹسٹ پربھاکرریڈی نے ایک منٹ میں 229 اخروٹ توڑکرریکارڈ بنایاتھا۔ یوں بھارتی ماسٹرپربھاکر ریڈی کوایک مرتبہ پھر سے شکست سے دوچار ہونا پڑا،۔محمد راشد کا انفرادی طور پریہ 45 واں ورلڈ ریکارڈ ہے۔
تازہ ترین