آپ آف لائن ہیں
منگل 10؍ شوال المکرم 1441ھ 2؍ جون 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

’’انٹرنیٹ آرکائیو‘‘ لائبریری نے 14؍ لاکھ کتب تک رسائی مفت کر دی

کراچی (نیوز ڈیسک) کتب بینی کے شوقین افراد کیلئے ڈیجیٹل لائبریری ’’انٹرنیٹ آرکائیو‘‘ نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران گھروں میں لاک ڈائون ہونے والے افراد کیلئے اپنی 14؍ لاکھ کتابوں تک عوام کو مفت رسائی دینے کا اعلان کیا ہے، یہ کتب ’’نیشنل ایمرجنسی لائبریری‘‘ کے نئے پورٹل پر دستیاب ہوں گی۔ آرکائیوز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کے اس اقدام کا مقصد ایسے افراد تک کتابیں پہنچانا ہیں جو یونیورسٹی یا لائبریری جانے سے قاصر ہیں اور کورونا وبا کی وجہ سے فی الوقت گھروں میں بیٹھ کر پڑھنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ اگرچہ کئی کتابیں کاپی رائٹ کی وجہ سے محفوظ ہیں لیکن انہیں فیئر یوزیج کے نظریے کے تحت صارفین کیلئے مفت رکھا جا رہا ہے۔ لائبریری کی ویب سائٹ پر جاری کردہ سوالات کے جواب میں انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ صورتحال غیر معمولی ہے جس کیلئے کتب بینی کے شوقین افراد کو ایسی مدد درکار ہے جو انہیں ہم فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اس پروجیکٹ کے تحت لوگوں کے ایک ہی وقت میں ایک کتاب رکھنے کی پابندی ختم ہو جائے گی، تاہم صارفین کیلئے سائن اِن کرنا اور اکائونٹ بنانا لازمی ہوگا۔
یورپ سے سے مزید