• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا سیٹھی نے لاک ڈاؤن میں شادی کی تصاویر شیئر کرنا شروع کردیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں کورونا وائرس کے سبب جاری لاک ڈاؤن میں اداکارہ میرا سیٹھی نے نئی مصروفیت ڈھونڈ نکالی۔میرا نے فراغت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شادی کی تصاویر کھنگالیں اور مہندی کی تقریب کے خوبصورت لمحات فالوور کیلئے شیئر کیے۔انسٹا گرام پراپنی پوسٹ میں میرا نے واضح کیا کہ شادی کی تصاویرکی ہارڈ ڈرائیو کئی ماہ سے ان کی میز پر پڑی رہی لیکن اب وہ اس میں سے تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرنا شروع کررہی ہیں۔میرا نے واضح کیا کہ جنہیں یہ خوفزدہ کریں وہ نظر انداز کردیں لیکن جنہیں پسند آئیں وہ انجوائے کریں۔شیئر کی جانے والی تصاویر مہندی کی تقریب کی ہیں، اداکارہ نے پوسٹ میں یہ راز بھی شیئر کیا کہ اس تقریب کیلئے انہوں نے چہرے پر فاؤنڈیشن یا بیس کا استعمال نہیں کیا تھا بلکہ کنسیلر لگایا تھا لیکن اتنا تو بنتا ہی ہے۔ میرا کی شادی نومبر 2019میں فیملی فرینڈز کے بیٹے بلال سے ہوئی۔ دونوں 2008 میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں جونیئرسینئر بھی رہے۔میرا کی منگنی نومبر2018میں ہوئی تھی اور انہوں نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں منگیتر کے بارے میں تفصیل سے بتاتے ہوئے خوبصورت تصاویر شیئرکی تھیں۔

تازہ ترین