• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس،لاہورسروسزاسپتال سے7 مشتبہ مریض وارڈ سے غائب ،پولیس نے ایم ایس کی اطلاع پر تلاش شروع کردی

لاہور (نمائندہ جنگ ) سروسز ہسپتال سے کرونا وائرس کے مشتبہ سات مریض مبینہ طور پر وارڈ سے غائب ہوگئے۔

سروسز ہسپتال میں گزشتہ روز سات مشتبہ مریضوں کے خون کے نمونے لیئے گئے جن میں حیدر ،صبا،شہباز ، کائنات،صہیب ،محمد شفیق اور محمد ثاقب شامل ہیں جن کے نمونے ٹیسٹ کے لیے لیکر لیبارٹری بھجوائے گے اور انھیں کرونا وارڈ میں منتقل کیا گیا۔

ایک گھنٹے بعد انتظامیہ کو اطلاع ملی کے زیر مشاہدہ رکھے گئے تمام کے تمام مریض وارڈ سے مبینہ طور غائب ہو گئے ہیں۔

تازہ ترین