• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارسا کا خریف پلان کیلئے ٹیکنیکل اور ایڈوائزری کمیٹیوں کا اجلاس منعقد نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی)ارسا نے خریف پلان کیلئے ٹیکنیکل اور ایڈوائزری کمیٹیوں کے اجلاس منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ترجمان نے کہاکہ یکم اپریل سے شروع ہونے والے خریف سیزن کیلئے عبوری پلان تیارکرلیا گیا، خریف سیزن میں مجموعی طور پر 110ملین ایکڑ فٹ پانی دستیاب ہوگا۔رانا خالد ادریس نے کہاکہ خریف سیزن میں مجموعی طور پر 110 عشاریہ سات سو چونتیس ملین ایکڑ فٹ پانی دستیاب ہوگا۔انہوں نے کہاکہ سات عشاریہ نو سو سولہ ملین ایکڑ فٹ پانی ڈیموں میں ذخیرہ کیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ سترہ عشاریہ چھ سو ملین ایکڑ فٹ کا سسٹم میں خسارے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
تازہ ترین