• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر جاوید رحمان شدید علیل، اسپتال میں داخل

میر صحافت میر خلیل الرحمان مرحوم کے بڑے صاحبزادے میر جاوید رحمان کی شدید علالت کے باعث طبعیت تشویش ناک ہے، میر جاویدرحمان کے اہل خانہ اور جنگ و جیو گروپ کی جانب سے عوام سے میرجاوید رحمان کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی گئی ہے۔

اسپتال کی رپورٹ کے مطابق میر جاوید رحمان کو شوگر اور پھیپھڑوں کا شدید عارضہ لاحق ہے، اُنہیں گزشتہ روز اسپتال میں دل کا دورہ بھی پڑا تھا، روزنامہ جنگ کے پبلشر، پرنٹر میر جاوید رحمان نجی اسپتال کے آئی سی یو میں داخل ہیں۔

میر جاوید رحمان کے اہل خانہ اور جنگ جیو گروپ کی جانب سے میر جاوید رحمان کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی گئی ہے۔

تازہ ترین