• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی کا کرکٹرز کو گھروں پر ٹریننگ پلان بھیجنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ان کے گھروں پر ہی ٹریننگ کے لیے پلان بھیجینے کا فیصلہ کرلیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ سمیت 30 کھلاڑیوں کو ٹریننگ کا باقاعدہ شیڈول بھیجا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو ٹریننگ پلان ہیڈ کوچ مصباح الحق کی ہدایت پر بھیجوایا جا رہا ہے۔

قومی کرکٹرز ہفتہ وار جاری کردہ ٹریننگ شیڈول کی رپورٹ ارسال کریں گے۔

پی سی بی نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ کھلاڑی گھر میں رہ کر اپنی فٹنس پر توجہ دیں۔

ذرائع کے مطابق اس وقت کھلاڑی اپنے طور پر گھر میں انفرادی ورزش کر رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ کھلاڑیوں کو کوچز اور ٹرینرز سے رابطے میں رہنے کے لیے کہا جا رہا ہے، تاہم کھلاڑی، کوچز اور ٹرینرز سے وڈیو کالز پر ٹپس لے سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کوچز اور ٹرینرز طے شدہ وقت پر کھلاڑیوں کو دستیاب ہوا کریں گے۔

تازہ ترین