• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبرستانوں کی اراضی سے لینڈ مافیا کا قبضہ ختم کرایا جائے،علما

کراچی(پ ر) ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ مولانا محمد عون نقوی ،حکیم محمد احمد زیدی ،اکبر عباس ،علامہ مستجاب حیدر عابدی اور ریاض حیدر زیدی نے کراچی اور اندرون سندھ بعض قبرستانوں اور گنج شہیداں لقمان کی زمینوں پر لینڈ مافیا کی جانب سے قبضے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی سمیت خیر پور،نوابشاہ اور دیگر علاقوں میں لینڈ مافیا کے کارندوں نے مقامی انتظامیہ کی سرپرستی میں قبضہ کیا ہوا ہے،انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ ،سید قائم علی شاہ ،سیدہ نفیسہ شاہ اور سندھ پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں کردار ادا کریں اور مقدس مقامات کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔
تازہ ترین