• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمشاد غنی کی کورونا کے حوالے سے مزاحیہ نظم کے چرچے

اولڈہم (تنویر کھٹانہ) آج کل سوشل میڈیا پر اسکاٹ لینڈ کی رہائشی شمشاد غنی کی کورونا وائرس کے حوالے سے مزاحیہ نظم کے چرچے ہیں۔ شمشاد غنی کی یہ مزاحیہ نظم سوشل میڈیا پر ہے۔ شاپ ورکر اور ٹیکسی ڈرائیور کی حیثیت سے کام کرنے والی شمشاد غنی شعر و شاعری سے خصوصی شغف رکھتی ہیں۔ روزنامہ جنگ سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا ایک بہترین فورم ہے جہاں ہمیں اپنا ٹیلنٹ شو کیس کرنا چاہئے، میری اس نظم کو بہت پذیرائی ملی لیکن میں اس سے پہلے بھی اپنی کئی نظمیں سوشل میڈیا پر شیئر کر چکی ہوں اور انھیں بے حد پسند کیا گیا ہے۔ کورونا وائرس کے آتے ہی برطانیہ میں بسنے والے لوگوں نے جو افراتفری کا ماحول بنا دیا میں اس سے بہت افسردہ ہوئی اور سوچا کہ ایک ایسی نظم لکھوں جو حالات کی عکاسی بھی کرے اور لوگوں کو ہنسنے کا موقع بھی دے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں کمیونٹی کے طور پر ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے تاکہ دیگر کمیونٹیز کے ذہن میں ہماری کمیونٹی کے متعلق پیدا ہونے والے منفی تاثر کو زائل کیا جا سکے۔ کورونا وائرس کے سبب جہاں لوگ ٹینشن کا شکار ہیں وہیں ہلکا پھلکا طنزو مزاح، لاک ڈاؤن کے سبب گھروں میں بیٹھے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کی یہ میری ایک چھوٹی سی کاوش ہے جسے پسند کیے جانے پر لوگوں کی بہت مشکور ہوں۔
تازہ ترین