شرح سود کے فیصلے سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی دیکھی گئی۔
کاروبار کے اختتام پر بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 1140 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 163 پر بند ہوا۔
آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 570 کی بلندی تک گیا جبکہ ایک لاکھ 61 ہزار 766 کی نچلی سطح تک بھی آیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 304 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔