• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوروناوائرس:پاک۔بھارت سندھ طاس کمشنر مذاکرات منسوخ

اسلام آباد( خالدمصطفیٰ)پاکستان اور بھارت کے درمیان 30اور31مارچ کو، مستقل کمیشن برائے انڈس واٹرز کے دو روزہ مذاکرات ’کرونا‘وباپھیلنے کی وجہ سے منسوخ کردیئے گئے ہیں،پاکستانی کمشنر برائے سندھ طاس معاہدے کےکمنشنر وزیر علی شاہ نے بتایا کہ دو روزہ مذاکرات کے لئے ایجنڈے کی تیاری جاری تھی اور یہ مذاکرات یکم مارچ سے 31 مارچ تک ہونا تھے مگر دنیا میں پھیلنے والی وبا کرونا وائرس کی وجہ سے مذاکرات منسوخ کردیئے گئے ہیں اب یہ مذاکرات حالات بہتر ہونے پر ہوسکیں گے، سرکاری زرائع کے مطابق 2014 سے اب تک اس سطح پر مذاکرات کے آٹھ دور ہوچکے ہیں جب مودی کی حکومت آئی تو بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو منسوخ کرد یا جبکہ سند ھ طاس معاہدے کے مطابق کوئی بھی ملک یک طرفہ طور پر معاہدے کو منسوخ نہیں کرسکتا ،جبکہ سندھ طاس معاہدے کے آرٹیکل VIII(5)کے مطابق سندھ طاس معاہدے کے کمشنرز کے بھارت اور پاکستان کے درمیان مارچ تکایک مرتبہ سالانہ اور ہونگےجبکہ اب تک مذاکرات کے آٹھ مرتبہ ہوچکے ہیں،آرٹیکل VIII(5)کہتا ہے کہ سال میں کم از کم ایک دفعہ مذاکرات ہونگے۔  
تازہ ترین