• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب پر میزائل حملے،پاکستان کا اظہار مذمت

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اورجازان پرمیزائل حملے کی شدید مذمت کی ہے اور سلطنت کی سلامتی اور جغرافیائی سالمیت پر کسی بھی جارحیت کے خلاف سعودی عرب کی مکمل مدد کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سلطنت سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور جازان پر میزائل حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ یہ اقدام خاص طورپر اس لئے بھی انتہائی قابل مذمت ہے کہ اس حملے میں براہ راست عام آبادی کونشانہ بنایا گیا جو پہلے ہی کورونا کی وباءسے برسرپیکار ہے۔
تازہ ترین