• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PIA‘گلگت‘اسکردوآنے جانے کیلئے ماسک لازمی قرار

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر گلگت اور اسکردو کے مسافروں کے لئے سفری ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ اتوار کو ترجمان قومی ایئر لائن کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق قومی ایئر لائن نے گلگت اور سکر دو سے آنے اور جانے والے مسافروں کے لئے ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ تمام مسافر ہوائی اڈوں پر پہنچنے سے پہلے ماسک پہننے کے علاوہ تمام حفاظتی تدابیر ضرور اختیار کریں گے جو اس ضمن میں پہلے سے جاری کی گئی ہیں بصور ت دیگر انہیں بورڈنگ پاس جاری نہیں کئے جائیں گے۔ترجمان نے کہا کہ ہر فلائٹ آپریشن کے بعد اور مسافروں کے سوار ہونے سے قبل طیارے میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا جائے گا۔
تازہ ترین