• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم آزادی صحافت کو یقینی بنائیں، انجمن تاجران سٹی فیصل آباد

فیصل آباد (نمائندہ جنگ) انجمن تاجران سٹی کے صدر خواجہ شاہد رزاق نے کہا ہے کہ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری قانون اور انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے،گرفتاری میڈیا پر دباؤ ڈالنے کا حربہ ہے، فوری رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ماضی میں کئے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرتے ہوئے ملک میں آزادی صحافت کو یقینی بنائیں۔ خواجہ شاہد نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن نے ہمیشہ آزادی صحافت پر قائم رہتے ہوئے جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کام کیا ہے،موجودہ ہنگامی حالات میں میڈیا کی آزادی ضروری ہے،اس کے بغیر شفاف حکومت نہیں چلائی جا سکتی ہے۔
تازہ ترین