• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سروسز ہسپتال میںجعلی ملازمین کے گروہ کاانکشاف،تحقیقات شروع

لاہور ( جنرل رپورٹر) سروسز ہسپتال انتظامیہ نےجعلی ملازمین کا گروہ پکڑ لیا ہے جو ایک طویل عرصہ سے صرف بائیو میٹرک کے ذریعے حاضری لگاکر غائب ہو جاتے تھے ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ کی بائیو میٹرک حاضری کے موصول ہونے والے ڈیٹا کے مطابق بوگس ملازمین صرف چند منٹ کیلئے ہسپتال آتے اور ان و آوٹ کر کے چلے جاتے تھے. ملازمین کی پورے سال میں حاضری صرف10 فیصدہے جسکا تمام ریکارڈ موجود ہے. ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بوگس ملازمین مختلف افسرانِ بالا سے ملی بھگت کر کے بغیر کام کیے تنخواہیں لے رہے تھے بوگس ملازمین سرکاری تنخواہ وصول کر کے افسرانِ بالا کے گھر کے کام سر انجام دیتے تھے. ذرائع کے مطابق ہسپتال انتظامیہ نے بوگس ملازمین کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہے۔
تازہ ترین