• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈولفن سکواڈ نے 376کالز پر فوری ریسپانس کیا،ایس پی

لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی ڈولفن سکواڈعائشہ بٹ نے گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوان دوران گشت ہیلپ لائن 15 پر موصولہ تمام376کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لائے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے31 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے01 کار، 07 موٹر سائیکلیں،12 موبائل فونزاور ہزاروں روپے نقدی برآمد کی گئیں۔ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے19پسٹلز،01 پمپ ایکشن،08 میگزین اوردرجنوں گولیاں برآمد کی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران چرس،ہیروئن اور77 بوتلیں شراب برآمد کی گئی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے93افراد کی مدد کی گئی۔دوران پٹرولنگ24657 موٹر سائیکلوں اور21386 اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی جبکہ62موٹر سائیکلوں اور221اشخاص کوکوائف نامکمل ہونے پر حراست میں لیا گیا۔ جعلی نمبرپلیٹس والی01گاڑی اور 02 موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر مقدمہ درج کئے گئے۔
تازہ ترین