• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد بلوچ کا مسافر بس میں رونما ہونیوالے واقعہ پر اظہار افسوس

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے سیکرٹری جنرل و صوبائی وزیر سماجی بہبود میر اسد اللہ بلوچ نے اپنے تعزیتی بیان میں ایک مسافر بس میں رونما ہونے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دکھ کی گھڑی میں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں وہ خود کو تنہا نہ سمجھیں ۔انہوں نے پنجگور انتظامیہ کوہدایت دی کہ واقعے میں ملوث ڈاکوئوں کو جلد گرفتار کیا جائے کیونکہ ایسے عناصر معاشرے کیلئے ناسور ہیں اور سماج کو ایسے عناصر سے پاک کرنا ہماراوژن ہے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔
تازہ ترین