• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیشر شہریوں کا کورونا وائرس احتیاطی تدابیر میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ

پشاور (وقائع نگار )اندرون شہر اور مضافاتی علاقوں میں بیشر شہری کورونا وائرس احتےاطی تدابیر میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے لگے سوشل میڈیا اور سماجی حلقوں کی جانب سے دی جانیوالی کرونا وائرس سے بچاو کے احتےاطی ہدایات کو عوام مذاق میں لینے لگے جبکہ معمول کے مطابق اپنی زندگی گزار رہے ہیں جو انتہائی تشویش کا باعث ہے پشاور کے مختلف علاقوں لنڈی ارباب سپلائی روڈ چنگڑا آباد ، چارسدہ روڈ ، رنگ روڈ اور ملحقہ علاقوں کے عوام احتیاطی تدابیر اپنانے میں غیر سنجیدہ ہے جو کرونا وائرس کے پھیلاو کا باعث بن سکتا ہے جبکہ ان کے علاقوں کی سماجی شخصیات نے مکینوں کو بار بار اس وباءکے خطرناک نتائج سے آگاہ کیا مگر اسکے باوجود مضافاتی علاقوں میں عوام احتیاطی تدابیر اپنانے میں غفلت برت رہے ہیں جبکہ علمائے کرام اور دینی مدارس کے عہدیداران نے بھی عوام کو گھروں مں نمازیں ادا کرنے کی ہداےت کی مگر اسکے باوجود مضافاتی علاقوں کے رہائشی اختیاطی تدابیر کو ہوا میں اڑانے لگے مضافاتی علاقوں کی سماجی شخصیات نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس حوالے سے سختی سے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کروانے کےلئے اقدامات کیے جائے۔
تازہ ترین