• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی تعلیمی اداروں کے ملازمین کی تنخواہیں بر وقت ادا کی جائیں، محکمہ تعلیم

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے نجی اسکولوں اور کالجوں کے اساتذہ اور غیر تدریسی ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کو بر وقت یقینی بنانے کے لیے گشتی مراسلہ جاری کردیا ہے۔

ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نہ صرف تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے بلکہ مہلک وائرس کی وبا کے باعث ملنے والی ان تعطیلات کے دوران کسی بھی ملازم کو بے روزگار نہ کیا جائے اور انہیں مکمل تنخواہ ادا کی جائے۔ 

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام نجی اسکول اپنے طلبہ سے صرف ماہانہ فیس وصول کرسکتے ہیں ایڈوانس فیس یعنی دو اور تین ماہ کی فیس کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی مگر حالات کے پیش نظر اگر کوئی نجی اسکول یا کالج فیس کی مد میں اپنے طلبہ کو رعایت دے گی تو ان کے اس اقدام کو قابل ستائش قرار دیا جائے گا۔

 پرائیویٹ انسٹی ٹیوشز سندھ کی  پروفیسر رفیعہ ملاح کے مطابق گشتی مراسلے کا اطلاق فوری اور تمام نجی اسکولوں اور کالجوں پر ہوگا۔ تاہم اگر کسی  نجی ادارے نے اس کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اس کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔

تازہ ترین