• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرض کی موخر ادائیگی پر اسٹیٹ بینک کی وضاحت


اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آٹوز، ہاؤسنگ، کنزیومر لون اور کریڈٹ کارڈز پر قرض کی موخر ادائیگی سے متعلق وضاحت جاری کردی۔

وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ ماضی میں قرض کو بلا تاخیر واپس کرنے والے افراد ہی قرض کی اصل رقم پر 1سال کی رعایت کے اہل ہوں گے۔

مرکزی بینک نے یہ بھی کہا کہ ان کے لیے اصل رقم کی ادائیگی ایک سال تک کے لیے موخر کردی گئی ہے تاہم سود کی ادائیگی کرنا ہوگی۔

اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ خواہشمند افراد سود اور اصل رقم کی ادائیگی ایک سال سے زائد عرصے تک موخر کرانے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اس عمل میں کوئی اضافی فیس یا سود میں اضافہ نہیں ہو سکے گا، قرض ری شیڈول کرنے کی درخواست رجسٹرڈ نمبر یا ای میل سے بینک کو بھیجنا ہوگی۔

تازہ ترین