• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، پیسیو ایمینائزیشن کے طریقہ علاج کی منظوری

محکمہ صحت سندھ نے ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی کے کورونا وائرس کے علاج کے لیے پیسیو ایمینائزیشن کے طریقے کی منظوری دے دی ہے۔

ڈاکٹر طاہر شمسی کے مطابق سندھ حکومت کی منظوری کے بعد اب صوبائی حکومتوں کے ساتھ بیٹھ کر اب لائحہ عمل تیار کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ پیسیو ایمینائزیشن انسان کے خون سے پلازمہ نکال کر متاثرہ مریض کو وہ پلازمہ لگایا جاتا ہے، جسم میں پلازمہ لگانے کے بعد کورونا وائرس کے خلاف اینٹی باڈیز بنتی ہیں، اینٹی باڈیز جسم میں موجود کورونا وائرس کا خاتمہ کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت بھی اس طریقہ علاج کی منظوری دے چکی ہے۔

تازہ ترین