• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرٹفورڈ شائرکے گھر میں آتشزدگی سے تین افراد ہلاک

لندن (پی اے) ہرٹفورڈ شائر میں آتشزدگی سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ اتوار کو مقامی وقت 12:30 جی ایم ٹی پر ہیمیل ہیمپسٹڈ کے ایک گھر میں پیش آیا تھا۔ آگ لگنے پر پولیس کو فوری سٹیورٹس کلوز طلب کیا گیا، جس کے بعد دو خواتین اور ایک مرد کو موقع پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا۔ جوائنٹ پولیس اینڈ فائر انویسٹی گیشن شروع کر دی گئی ہے۔ بیڈس کیمبز اینڈ ہرٹفورڈشائر میجر کرائم یونٹ سے تعلق رکھنے والے ڈیٹیکٹو انسپکٹر لیان میکفرسن نے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدریاں اور خیالات ان مرنے والے تین افراد کے لواحقین اور دوستوں کے ساتھ ہیں، جن کی جانیں اس افسوس ناک واقعے میں چلی گئیں ۔ ڈیٹیکٹوز اس واقعے کے حالات کی تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ فرانزک آفیسرز اینڈ فائر انویسٹی گیشن ٹیمیں اس تحقیقات کے حصےکے طور پر لوکیشن پر موجود ہیں۔
تازہ ترین