• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری اسلم وسن کورونا سے جان کی بازی ہار گئے

برمنگھم( ابرارمغل) برمنگھم کی معروف سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری اسلم وسن کورونا وائرس کے بے رحم ہاتھوں جان کی بازی ہار گئے ہیں۔گزشتہ دنوں ان میں مہلک کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی چند دن تک زیر علاج رہنے کے بعد اتوار کی صبح خالق حقیقی سے جاملے۔ چوہدری اسلم وسن کا گجرات کے گائوں وسن سے تعلق تھا ہر دلعزیز شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ ماضی میں مسلم لیگ ن سے بھی وابستہ رہے لیکن ان کا شمار سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کے قریبی ساتھیوں میں بھی ہوتا ہے۔ مسلم لیگ (پرویز گروپ) کے ٹکٹ پر گجرات سے قومی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑ جبکہ وہ ا برمنگھم کی مختلف سماجی ، رفاعی اور انسان دوست تنظیموں اور اداروں سے بھی وابستہ تھے۔مرحوم برمنگھم سے رکن پارلیمنٹ مرزا خالد محمود کے بھی قریبی ساتھی تھے ان کی وفات پر برمنگھم میں کہرام مچ گیا۔ مرحوم انتہائی ملنساز طبیعت کے مالک ہونے کے ساتھ ساتھ حسن اخلاق کا پیکر تھے تمام تر سیاسی وابستگیوں کے باوجود بھی برمنگھم میں یکساں مقبول تھے، کمیونٹی کے ہر مسئلے اور مشکل میں بلا تفریق ہمیشہ پیش پیش رہے، انہیں کی سرپرستی میں برمنگھم میں سابق صدر پرویزمشرف نے آل پاکستان مسلم لیگ (ق) کی بنیاد رکھی مرحوم ۔چوہدری اسلم وسن کے گجرات کے چوہدری برادران سے بھی گہرا تعلق تھا۔ ان کا شمار ان لوگوں میں بھی ہوتا ہے جنہوں نے دیار غیر میں وطن عزیز کے وقار وعظمت کا پرچم بلند کرکے اپنی نوجوان نسل کا پاکستان سے نا تہ جوڑے رکھا۔ ان کی وفات پر برطانیہ ویورپ بھر میں اظہار افسوس کیاجارہا ہے رکن پارلیمنٹ مرزا خالد محمود، صدر کشمیر رابطہ کمیٹی چوہدری محمد عظیم، کینٹ ممبر برمنگھم کونسل کونسلر وسیم ظفر، اوورسیز ایم ایل اے آزاد کشمیر راجہ جاوید اقبال اور دیگر مختلف شخصیات نے ان کی کمیونٹی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی کا بہت بڑا نقصان ہوگیا ہے، ان کی وفات سے پیدا خلا کسی بھی صوت بھرانہیں جاسکے گا۔
تازہ ترین