• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی نے 12 سالہ دور میں سندھ کو تباہ کر دیا،خرم شیر زمان

کراچی،(اسٹاف ر پو ر ٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سند ھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی سندھ نے 22 مارچ کو صوبے میں لاک ڈاون کا اعلان کیا تھا،22 مارچ کو ہی اعلان کیا گیا تھا کہ 20 لاکھ لوگوں میں راشن تقسیم کرینگے۔مراد علی شاہ نے 20 لاکھ تو دور 20 لوگوں میں بھی راشن تقسیم نہیں کیا۔لاک ڈاون کی وجہ سے لوگوں کے گھروں میں راشن سمیت بچوں کا دودھ بھی ختم ہوگیا ہے۔سفید پوش لوگ ہاتھ پھیلانے اور بھیک مانگنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔وزیر اعلی سندھ کا سسٹم مکمل طور پر ناکام ہوگیا ہے۔یہ باتیں انہوں نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر اپنے جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہیں۔ خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ ہمیں تشویش ہے کہ ان حالات میں یہ شہر کیسے چلے گا۔آج سڑکوں پر ضرورتمند اور سفید پوش لوگ پیپلز پارٹی کے راشن کے منتظر ہیں۔پیپلز پارٹی نے 12 سالہ دورہ حکمرانی میں سندھ کو تباہ و برباد کر دیا۔صوبے میں ایڈز پھیل گیا۔آج سڑکوں پر ضرورتمند اور سفید پوش لوگ پیپلز پارٹی کے راشن کے منتظر ہیں۔پیپلز پارٹی نے 12 سالہ دور حکمرانی میں سندھ کو تباہ و برباد کر دیا۔پیپلز پارٹی کی وجہ سے صوبے میں ایڈز پھیل گیا، مٹھی میں لوگ بھوکے مر گئے۔ہم نے سیاست نہیں کی، ایک بات پھر اعتبار کیا کہ اس وبا میں سندھ حکومت اچھا سسٹم لائے گی۔ پیپلز پارٹی کے لیڈر نے بیرون ملک سے تعلیم حاصل کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک سے ہی کچھ سیکھ لیا ہوتا۔ پیپلز ہارٹی ان حالات میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔
تازہ ترین