• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں دعا منگی اغوا کیس میں گرفتار ملزمان کی شناخت پریڈ میں دعا منگی نے ملزمان ذوہیب قریشی اور مظفر کو شناخت کرلیا۔ عدالت نے مغویہ کے بیان اور شناخت پریڈ کے عمل کو سیل کر دیا۔مغویہ دعا منگی کو سخت حفاظتی انتظامات میں عدالت پیش کیا گیا تھا۔ مغویہ دعا منگی نے جج کے سامنے ملزمان ذوہیب قریشی اور مظفر کو شناخت کرلیا ۔ملزمان ذوہیب قریشی اور مظفر کو ڈمی افراد کے درمیان کھڑا کیا گیا۔جج کے سامنے دعا منگی نے ملزمان کو شناخت کرتے ہوئے بیان دیا کہ عدالت میں موجود ملزمان ذوہیب قریشی ،مظفر اور انکے دیگر ساتھیوں نے مجھے اغواکیا تھا۔ دونوں ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں ہیں۔
تازہ ترین