• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں 98فیصد سے زائد بڑی صنعتوں میں کام بحال

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی(ایم آئی آئی ٹی)نے کہاہے کہ چین کے مینوفیکچرنگ شعبہ نے مستقل مزاجی کے ساتھ پیداوار بحال کی ہے، ہفتہ تک ملک بھر میں 98.6فیصد بڑی صنعتوں نے دوبارہ کام شروع کردیاہے۔ایم آئی آئی ٹی کے نائب وزیر شِن گوبین نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ 2کروڑ یوآن(28لاکھ40ہزارامریکی ڈالرز) سالانہ آمدنی کی حامل کمپنیز میں تقریبا 89.9فیصد مزدور واپس کام پر آگئے ہیں۔ہوبے کی صنعتوں میں کام کی بحالی کی شرح 95فیصد سے بڑھ گئی ہے۔
تازہ ترین