• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرفیو کی طرز پر اقدامات کرکے کورونا کو قابو کیا جائے،شاہ اویس نورانی

لاہور(وقائع نگار خصوصی)جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی نے کہا ہے کہ حکومت کوروناوائرس پر لاک ڈاؤن سخت کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔کرفیو کی طرز پر اقدامات کرکے کورونا کو قابو کیا جائے ۔ حکومت نے کرونا وائرس کےخلاف جدوجہد کےلئے قومی یکجہتی کا ماحول بنانے کےلئے کچھ نہیں کیا۔دعا کرتے ہیں کہ اگلا جمعہ باجماعت مسجدوں میں ادا کرنے کے حالات بن جائیں۔مارکیٹوں اور گلیوں میں بھی لوگوں کے رش کو کم کیے بغیر کرونا پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔ دینی طبقے کو بدنام کرنےوالے شرپسند عناصر اپنے ناپاک ارادوں میں ناکام ہوں گے۔ جے یو پی ڈاکٹرز، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔سندھ میں علماءکی گرفتاریوں پر عوام میں شدید غم و غصہ ہے۔ جو مثبت اور تعمیری کردار اس وقت علماءادا کررہے وہ قابل ستائش ہے۔
تازہ ترین