• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی ریاست اتر پردیش کے رام پور ضلع میں نوجوان نے لاک ڈاؤن کی صورتحال کے باوجود ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے کنٹرول روم میں فون کیا اور سموسے اور چٹنی کی فرمائش کردی۔

کنٹرول روم سے اس نوجوان کی فرمائش رد کئے جانے کے باوجود وہ بار بار کال کرتا رہا اور سموسے اور چٹنی کا مطالبہ ہنوز جاری رہا۔

نوجوان کے مطابق اسے سموسے کی شدید طلب ہورہی ہے اور اسے بروقت سموسے فراہم کئے جائیں۔

بار بار کال کرنے کی وجہ سے نوجوان سے تنگ آکر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے اسے سموسے بجھوانے کی یقین دہانی کروائی لیکن ساتھ ہی لاک ڈاؤن کے دوران عہدیداروں کو پریشان کرنے کی سزا کے طور پر نالے کی صفائی کا حکم بھی دیا۔

اپنی طرز کے اس انوکھے واقعے کو ڈی ایم رام پور نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا۔

تازہ ترین