• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نے صوبائی وزیر امتیاز شیخ کو ہدایت کی ہے کہ پی ڈی ایم اے سے ڈیٹا لے کر لوگوں کو ریلیف کا سامان پہنچائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ہم روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کی مدد کے لیے تیار ہیں، نادرا سے بھی ڈیٹا لیا جائے تاکہ مستحق عوام تک پہنچ سکیں۔

مراد علی شاہ ہدایت کی کہ ڈیٹا لینے میں دیر نہ کی جائے تاکہ لوگوں کی مدد کی جائے۔

ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ریلیف ٹیم نے تیاری مکمل کرلی، ڈیٹا کا انتظار ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیم میں امتیاز شیخ، سعید غنی، ناصر شاہ، مرتضیٰ وہاب شامل ہیں۔

تازہ ترین