• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڈز ٹرانسپورٹ کے معاملے پر سندھ حکومت سے معاملہ طے پاجائےگا، حماد اظہر

گڈز ٹرانسپورٹ کے معاملے پر سندھ حکومت سے معاملہ طے پاجائےگا، حماد اظہر


وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹ کے مسئلے پر سندھ حکومت سے معاملات طے پا جائیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت  کے ساتھ گڈز ٹرانسپورٹ کے معاملے پر بات چیت چل رہی ہے۔ 

انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کا معاملہ جلد طے پاجائے گا۔ 

حماد اظہر نے کہا کہ آنے والے دنوں میں وفاق اور صوبوں میں قربتیں بڑھیں گی۔

اسی پروگرام میں سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ وفاق کے ساتھ رابطہ ہے، امید ہے معاملات ٹھیک ہو جائیں گے۔

تازہ ترین