• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا مریضوں کیساتھ مجرموں جیسا برتاؤ ہورہا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

کورونا مریضوں کیساتھ مجرموں جیسا برتاؤ ہورہا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا


وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کے ساتھ مجرمان جیسا برتاؤ ہورہا ہے۔ 

اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ بعض علاقوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کے ساتھ ملزموں یا مجرموں جیسا برتاؤ ہوتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا کرنے کا نتیجہ یہ ہوگا کہ  کورونا کے مثبت ٹیسٹ والے افراد چھپ جائیں گے اور یہ بیماری کے پھیلاؤ کا باعث بنے گا۔

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی نے درخواست کی کہ کورونا کے مریضوں کا خیال رکھنا چاہیے۔

تازہ ترین