• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سادہ بلڈ ٹیسٹ 50سے زائد اقسام کے کینسر چیک کر سکتا ہے

لندن (پی اے) سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ایک سادہ بلڈ ٹیسٹ کے ذریعے 50سے زیادہ اقسام کے کینسر کو چیک کیا جا سکتا ہے۔ ماہرین نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس سے ٹیومر کی جلد تشخیص میں مدد مل سکتی ہے اور اس کا علاج کرنا آسان اور مثالی ہو جائے گا۔ ماہرین کی ٹیم نے کہا کہ ٹیسٹ کے 99 فیصد سے زیادہ مثبت نتائج درست ہیں لیکن یہ جانچنا بہت ضروری ہو گا کہ اس جانچ میں کیسز میں کمی تو نہیں ہوئی اور اس نے غلط یقین دہانی تو نہیں فراہم کیں۔ اینلز آف اونکولوجی میں سائنس دانوں نے کہا کہ ڈاکٹرز مریضوں کے ساتھ اپنے ٹرائلز میں اس ٹیسٹ کو استعمال کر رہے ہیں لیکن اس پر مزید سٹڈی کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین