• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانیوں کی میتیں جلانے کی باتیں غیر حقیقی ہیں، قمر ریاض

میلان (نمائندہ جنگ ) کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن یورپ قمر ریاض خان نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو مختلف افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ اٹلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق مسلمانوں اور پاکستانیوں کی میتوں کو جلایا جا رہا ہے، اس میں کوئی حقیقت نہیں بلکہ ان کی تجہیز و تکفین اسلامی طریقہ کار سے کی جا رہی ہے ۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ دوسرے یورپی ممالک بھی مسلمانوں کی میتوں کو جلانے کی بجائے ان کی تجہیز و تکفین کو یقینی بنائیں۔ قمر ریاض خان نےاٹلی میں مقیم تمام ہموطنوں کو پیغام دیا کہ وہ اٹلی میں کوروناوائرس کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر اطالوی حکومت کی تمام جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور گھر سے باہر نہ نکلیں۔
تازہ ترین