• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر غذائی قلت کے حوالے سے تبصروں سے گریز کیا جائے،این ایچ ایس

راچڈیل (نمائندہ جنگ) این ایچ ایس حکام نے برطانوی صحافیوں کو متنبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے حفاظتی سامان اور سوشل میڈیا پر غذائی قلت کے حوالے سے خبروں میں احتیاط سے کام لیں۔ فرنٹ لائن ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر غذائی قلت کے حوالے سے تبصروں سے گریز کیا جائے اس عمل میں غیر محتاط رویہ بد نظمی کا ماحول پیدا کر سکتا ہے۔ این ایس ایچ حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے اور حکومت برطانیہ کی طرف سے متاثرہ علاقو ں میں خوراک کی فراہمی کیلئے جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ ڈاکٹرز اور صحافی سوشل میڈیا پر اس حوالے سے تبصروں سے گریز کریں۔
تازہ ترین