• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کراچی پہنچ گئے ،بڑے بھائی کی تدفین میں شرکت کرینگے

لاہور(نمائندہ جنگ) احتساب عدالت لاہور نے جنگ جیوگروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کا 7روزہ راہداری ریمانڈ منظورکرلیا، جس کے بعد وہ کراچی پہنچ گئے۔ 

نیب عدالت کے ایڈمن جج جوادالحسن نےہدایت کی کہ میر شکیل الرحمٰن کو مقررہ تاریخ7 اپریل کو عدالت میں پیش کیا جائے۔عدالت نے قرار دیا کہ میرشکیل الرحمٰن کو اپنے بھائی کی تدفین میں شرکت کی اجازت انصاف کےتقاضوں اور انسانی ہمدردی کے تحت دی جاتی ہے۔ 

ان کے کراچی جانے کی اجازت پر نیب پراسیکیوٹر نے کوئی اعتراض نہیں اٹھایا،جس پر انہیں کراچی جانے کی اجازت دیدی گئی۔

 لاہور کی احتساب عدالت کے ایڈمن جج جوادالحسن نے میر شکیل الرحمٰن کی راہداری ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ بھائی وفات پا گئے ہیں لہٰذا انہیں کراچی جانے کی اجازت دی جائے ۔

تازہ ترین