• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی تعلیمی اداروں میں آن لائن تدریس،سرکاری اداروں کا حال برا

کراچی(سید محمد عسکری) ملک میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث جاری لاک ڈائون سے سب سے زیادہ نقصان طلبہ کا ہو رہا ہے، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ملتوی ہوچکے ہیں، جامعات بند ہونے کے باعث سمسٹر امتحانات منسوخ ہوچکے ہیں، ایسے میں طلبہ کی تدریس جاری رکھنے کے لئے بڑے نجی اسکولوں اور نجی جامعات نے آن لائن کلاسز شروع کردی ہیں جس کے لیے انٹر نیٹ پر پہلے سے موجود ذرائع جن میں واٹس اپ، فیس بک، گوگل پلس، انسٹا گرام، زوم، یوٹیوب سمیت سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کا سہارا لیا جا رہا ہے جب کہ آن لائن کلاسز کا مربوط نظام نہ ہونے کے باعث کچھ نجی ادارے ڈاک کے ذریعے بھی ہوم ورک اور اسائنمنٹس بھیج کر کام چلا رہے ہیں تاہم سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں آن لائن نظام مربوط نہ ہونے کے باعث سرکاری اداروں کی قلعی کھل چکی ہے اور وفاقی ہایئر ایجوکیشن سمیت سرکاری ادارے اس صورتحال میں موثر کردار ادا کرنے سے قاصر ہیں۔ سندھ حکومت نے سب سے پہلے تعلیمی ادارے بند کیے تھے اور اب ان کی جانب سے 31مئی تک ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے جس میں موسم گرما کی 2ماہ کی تعطیلات بھی ضم کردی گئی ہیں،۔
تازہ ترین